غزہ (ایچ آراین ڈبلیو)اسرائیل کی جانب سے تباہ شدہ فلسطینی علاقے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے حماس کو غیر مسلح کرنے کی شرط فلسطینی تنظیم کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے اسرائیلی شرائط کے رد عمل میں اس بات پر زور دیا کہ تحریک کو غیر مسلح کرنا ایک “سرخ لکیر” ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’اےایف پی‘کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ حماس تعمیر نو اور امداد کے داخلے کے لیے اپنے ہتھیاروں پر سمجھوتا قبول نہیں کرے گی۔


