میڈیسن(ایچ آراین ڈبلیو) وسکونسن: امریکی ریاست وسکونسن کے شہر میڈیسن کی ایک عدالت نے 26 سالہ خاتون ریون جانسن کو بس ڈرائیور پر حملہ آور ہونے اور ایک خطرناک حادثے کا سبب بننے کے الزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔
واقعہ 25 فروری کو اس وقت پیش آیا جب جانسن نے ایک میٹرو بس ڈرائیور پر حملہ کر دیا۔ حملے کی وجہ ڈرائیور کا یہ بتانا تھا کہ بس اس کے مطلوبہ اسٹاپ پر نہیں جا رہی، کیونکہ وہ مقام اس بس کے روٹ میں شامل نہیں تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس تلخ کلامی کے بعد جانسن نے ڈرائیور پر جھپٹ کر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا اور بس قابو سے باہر ہو کر ایک ریسٹورنٹ میں جا گھسی۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ عدالت نے اس واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمہ کو قید کی سزا سنائی۔ یہ فیصلے اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوامی نقل و حمل کے عملے کے خلاف تشدد کو قانونی نظام میں کس قدر سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔


