89

دوحہ میں پاک افغان مذاکرات مکمل ہونے تک جنگ بندی برقرار

کابل (ایچ آراین ڈبلیو) دوحہ میں پاک افغان مذاکرات مکمل ہونے تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔

افغان عبوری حکومت کی درخواست پر بدھ کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی کی گئی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے۔

سیکیورٹی ذائع کے مطابق پاکستانی وفد آج دوحا روانہ ہوگا، پاکستان کا دوٹوک مؤقف ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور افغان طالبان کو اپنے وعدے کے مطابق اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں