کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن، 36 ایچ ٹی وی، ایل ٹی وی گاڑیاں، 382 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں
مجموعی طور پر 12 واٹر ٹینکرز، 2 منی بسیں، 2 منی ٹرکس، 3 ڈمپرز، 8 ٹرکس، 1 بس، 1 مزدا، 5 آئل ٹینکرز اور 2 ایچ ٹی وی ٹرک کو تحویل میں لیا گیا، شرجیل انعام میمن
حکومت سندھ کی ہدایات پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے مربوط اور منظم کارروائیاں جاری ہیں، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن
کارروائیوں کا مقصد شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانا، سڑکوں کو منظم رکھنا اور قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہڑے میں لانا ہے، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن
جو لوگ بغیر ہیلمٹ کے سڑکوں پر سفر کر رہے تھے ان کی موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئی ہیں، شرجیل انعام میمن
کل سے شہر بھر میں پرانی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مہنگی لگژری گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، شرجیل انعام میمن
کارروائیوں کا دائرہ روز بروز وسیع کیا جا رہا ہے، ہر سطح پر قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا، شرجیل انعام میمن
کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، شرجیل انعام میمن
پریشانی سے بچنے کے لئے شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، ہیلمٹ پہنیں، گاڑیوں کے کاغذات مکمل رکھیں، اور روٹ پرمٹ یا فٹنس سرٹیفکیٹس جیسے قانونی تقاضے پورے کریں، شرجیل انعام میمن


