نیویارک (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 3.80 فیصد گرکر 58.51 ڈالرفی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی جون کے لئے برینٹ کی قیمت 3.85 فیصد کم ہو کر 61.87 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے –


