96

دی گارڈین: شہباز شریف ٹرمپ کو سنبھالنے والے واحد عالمی رہنما

لندن(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف دنیا کے واحد رہنما ہیں جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسکہ لگا کر سنبھالنے میں کامیاب رہے۔

شرم الشیخ میں منعقدہ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کو زچ کیا، اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی، اور برطانوی وزیراعظم کو اشارہ دے کر شرمندہ کیا۔

دی گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ “واحد رہنما جنہیں معلوم تھا کہ صدر ٹرمپ کو کیسے سنبھالنا ہے، وہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف تھے۔” رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ایک موقع پر جب ٹرمپ اسٹیج کی جانب واپس آنا چاہتے تھے تو انہیں روک کر اپنی تقریر جاری رکھی۔

اس واقعے کو شہباز شریف کی سفارتی مہارت کے طور پر پیش کیا، جو بین الاقوامی فورم پر صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں کامیاب رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں