کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات کا انعقاد ہو چکا ہے لیکن بعض سوشل میڈیا پر اپیکس اسکول ماڈل کالونی کے حوالے سے من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ اس اسکول کے طلباء و طالبات کے امتحانی مرکزگورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1سعود آباد ملیر کو ختم کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کے ناظم امتحانات نے ان خبروں کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپیکس اسکول ماڈل کالونی کے طلباء طالبات کا کوئی بھی امتحانی مرکز تبدیل نہیں کیا گیا ہے لہٰذا طلباء و طالبات اوران کے والدین ان منفی خبروں سے پریشان نہ ہوں اور صرف بورڈ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو دیکھنے کیلئے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ یا فیس بک پیج کا وزٹ ضرور کریں لہٰذااپیکس اسکول کے طلبا و طالبات بورڈ کی جانب سے بنائے گئے امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 1 سعود آباد ملیر میں ہی اپنا امتحان دیں۔
68


