87

ایران ایئر کی جانب سے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہِ راست فضائی سروس کا باقاعدہ آغاز

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) ایران ایئر کی جانب سے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہِ راست فضائی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام تاجروں، زائرین اور سیاحوں کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران ایئر ہر بدھ کو ہفتہ وار ایک پرواز کے شیڈول کے تحت یہ سروس فراہم کرے گی، جس کی پہلی پرواز 29 اکتوبر 2025 کو روانہ ہوگی۔

اس فضائی سہولت کے آغاز سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور زائرین و سیاحوں کے لیے بھی سفر آسان ہوگا۔

یہ براہِ راست پرواز نہ صرف پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی بلکہ دوطرفہ سفر میں بھی ایک نئی سہولت کا سنگِ میل ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں