67

غازی گوٹھ میں پانی کی لائنوں کی مرمت۔کل سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند رہے گی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) غازی گوٹھ میں پانی کی لائنوں کی مرمت۔کل سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند رہے گی

کراچی کے علاقے غازی گوٹھ میں پانی کی 84 انچ قطر کی پائپ لائن کا مرمتی کام 10 اپریل بروز جمعرات سے شروع کیا جائے گا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام اگلے 96 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا،

کام کے باعث نیپا، لیاری، جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن،پی آئی بی کالونی،حیدرآباد کالونی، لانڈھی، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق رساؤ کا کام مکمل ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں