گھروں میں کام کاج کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور کرنے والے میاں بیوی اور بیٹا گرفتار

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی، گھروں میں کام کاج کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو عصمت فروشی پر مجبور کرنے والے میاں بیوی اور بیٹا گرفتار،

ملزم عامر عباس کوٹ ادو سے لڑکی کو گھروں میں کام کاج کے بہانے لایا، مدعیہ مقدمہ

ملزم نے زیادتی کر کے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کر کے عصمت فروشی پر مجبور کیا، مدعیہ مقدمہ

ملزم کے ساتھ اسکی اہلیہ ثمینہ، بیٹا زمان اور فرزانہ نام کی عورت بھی ملوث ہے، مدعیہ مقدمہ

ملزم نے میرے بعد میں میری کزن کو بھی کام کاج کے بہانے لا کر زیادتی کر کے عصمت فروشی پر مجبور کیا، مدعیہ مقدمہ

دھمیال پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عامر عباس اسکی بیوی ثمینہ اور بیٹے زمان کو گرفتار کر لیا،

متاثرہ لڑکی کے میڈیکل پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے،

میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی روشنی میں مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا،

خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

اپنا تبصرہ بھیجیں