چترال (ایچ آراین ڈبلیو) چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ، رابطہ سڑکیں بند ، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل
برف پگھلنے سے آنے والے سیلاب میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا
سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا
دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی
سیاحوں اور مسافروں کی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں


