84

میں نے اس کی توقع نہیں کی تھی، وزیراعظم شہباز کی تعریف پر ٹرمپ حیران و مسرور

شرم الشیخ(ایچ آراین ڈبلیو)غزہ امن معاہدے کی تقریب کے موقع پر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کے لیے غیرمتوقع تعریف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا، “یہ ایک تاریخی دن ہے۔ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے، کیونکہ وہ اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن قائم کر کے لاکھوں جانیں بچائی ہیں۔

وزیراعظم کی اس بے ساختہ اور پرجوش تعریف کو سن کر صدر ٹرمپ کا چہرہ خوشی سے دمک اٹھا۔ انہوں نے گرمجوشی سے وزیراعظم شہباز شریف کا ہاتھ تھاما اور مائیکروفون کی طرف رخ کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میں نے اس کی توقع نہیں کی تھی۔”

اپنی حیرانی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید مذاق میں کہا، “چلو اب گھر چلیں، اب میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا۔” انہوں نے وزیراعظم شہباز کے اندازِ گفتگو کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “شکریہ، آپ نے کافی اچھے انداز میں بات کی۔”

یہ پرمسلمحاورہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس اہم بین الاقوامی فورم پر ایک خوشگوار لمحہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں