مکان نمبر 43/3 سی ون ایریا غیر قانونی تعمیرات کرنے والا راحیل انڈولا گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ڈی جی ایس بی سی اے کی ہدایت پر ایس ایس پی سینٹرل کا بلڈرز کے خلاف آپریشن ، ضلع وسطی سپر مارکیٹ تھانے کی کاروائی بلڈرز راحیل انٹولا گرفتار جو کہ مکان نمبر 43/3 سی ون ایریا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث تھا۔

غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز کے خلاف رات بھر آپریشن جاری رہا،ڈی جی کا کہنا ہے کہ گلبرگ ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد کے تمام غیر قانونی بلڈرز پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔ لسٹ مرتب کی جارہی جن پر گرفتاریاں عمل میں آئیں گی ۔ کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں