لاڑکانہ؛ گورنمنٹ پرائمری اسکول دڑی سے چوری شدہ واٹر موٹر و دیگر سامان برآمد

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو)‌ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری PSP, QPM کے نوٹس پر ایس ایچ او دڑی انسپیکٹر گلزار احمد برڑو کی کامیاب کاروائی. گورنمينٹ پرائمری اسکول دڑی سے چوری شدہ واٹر موٹر و دیگر سامان برآمد.

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق برآمد شدہ سامان اسکول انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا.

چوری شدہ سامان برآمد ہونے پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ و طالبات نے ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب PSP, QPM سے اظہار تشکر کیا.

واضع رہے کہ چوری میں ملوث ملزم کو CCTV کے ذریعے ٹریس آؤٹ کرلیا گیا ہے، جسے گرفتار کرنے کے لیے پولیس ٹیم روانہ ہو چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں