113

جعلی خبریں پھیلانے کی کوشش ناکام، شہری عادل داوڑ نےدعوؤں کی تردید کردی

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنے منظم پروپیگنڈے کا آغاز کرتے ہوئے جعلی خبریں پھیلانے کی ناپاک کوشش کی، تاہم شمالی وزیرستان کے ایک شہری نے اپنی حقیقی حیثیت واضح کرتے ہوئے بھارت کے تمام جھوٹے دعوؤں کو مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو “شہید پاکستانی میجر” کے طور پر پیش کرنے کی جعلی کہانی گھڑی

مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کردہ جعلی تصاویر اور ویڈیوز گردش میں ڈالیں

پاک افغان بارڈر پر جعلی واقعات کو حقیقی بتانے کی ناکام کوشش کی

شہری عادل داوڑ کی ویڈیو تردید:
عادل داوڑ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا، “میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا سیاسی و سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ جعلی تصویر چلائی، جس میں مجھے فوجی وردی پہنا کر کہا گیا کہ میں ایک میجر ہوں اور پاک افغان بارڈر پر شہید ہوا۔ یہ تمام دعوے جھوٹے ہیں اور میں بالکل زندہ اور تندرست ہوں۔”

بھارتی میڈیا کے منظم ہتھکنڈے:

بھارتی میڈیا مسلسل فیک نیوز اور گمراہ کن معلومات کے ذریعے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہے

یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی میڈیا نے جعلی تصاویر اور جھوٹی خبروں کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی بدنامی کا سامان کیا ہے

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے دوران بھی گودی میڈیا اسی قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرچکا ہے

صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی:
عادل داوڑ نے مزید کہا کہ “بھارت کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا صحافت اور صحافتی اصولوں کی توہین ہے۔ بین الاقوامی برادری کو بھارتی میڈیا کی ان گمراہ کن حرکات پر سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔”

یہ واقعہ ایک بار پھر بھارتی میڈیا کی بددیانتی اور پروپیگنڈا بازیاں بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کی حب الوطنی اور سچائی کے آگے بھارت کے تمام ہتھکنڈوں کی ناکامی کو واضح کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں