73

ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ میں اعلان: ‘بندوقیں خاموش ہو رہی ہیں، اب غزہ کی تعمیر نو کا وقت آگیا ہے

تل ابیب(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ ختم ہو چکی ہے اور اب علاقے کی تعمیر نو کا وقت آگیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا، “لوگوں کو لگ رہا تھا ہم غزہ میں امن کی کوششوں پر وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اب بندوقیں خاموش ہو رہی ہیں، امن آرہا ہے۔ اسرائیل نے وہ سب کچھ جیت لیا ہے جو طاقت کے بل پر جیتا جا سکتا تھا۔”

انہوں نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو ‘تاریخ ساز لمحہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرب اور مسلم ممالک نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے زور ڈالا ہے۔ ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب میدانِ جنگ میں کامیابیوں کو خوشحالی میں تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا ایئر فورس ون طیارہ تل ابیب میں اترا جہاں ان کا اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ پارلیمنٹ پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ “یہ واقعی ایک شاندار دن ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ حماس غیر مسلح ہونے کے منصوبے پر عمل کرے گی۔”

یرغمالیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ “ہم ان کے لیے بہت خوش ہیں، وہ خوش ہوں گے اور ایک شاندار زندگی گزاریں گے۔” یہ خطاب ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں امن کے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں