بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)ریاست آندھرا پردیش کے ایک اسکول میں فیس نہ دینے پر اسکول ٹیچر نے بچے کی آنکھ ضائع کردی۔آندھراپردیش کے ایک گاؤں کے مقامی اسکول میں انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، ٹیچر نے فیس نہ دینے کی پاداش میں طالب علم کی آنکھ پھوڑ دی۔
متاثرہ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ فیس کی ادائیگی میں تاخیر پر ٹیچر نے چھڑی سے بچے کو بے دردی سے مارا پیٹا اس دوران چھڑی بچے کی آنکھ میں لگ گئی۔ جس کے باعث بچے کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔
متاثرہ بچے کے والدین کے مطابق وہ اپنے بچے کو اچھا انسان بنانے کی امید سے اسکول بھیجتے تھے، لیکن اب ان کا بیٹا بینائی سے محروم ہو کر شدید صدمہ اور درد کا شکار ہے۔


