98

غزہ کے مستقبل پر کشیدہ بیانیہ: نیتن یاہو کی جنگ کی دھمکی، حماس کا ‘غیرملکی کنٹرول’ مسترد

یروشلم/غزہ (ایچ آراین ڈبلیو) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ غزہ میں فوجی کارروائی دوبارہ شروع کر دیں گے، جبکہ حماس نے کسی بھی بیرونی کنٹرول کو مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق، “امن معاہدہ رہے یا نہ رہے، حماس کو ہر حال میں غیر مسلح کریں گے اور غزہ کو ڈی ملٹرائز کیا جائے گا۔” ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی سطح پر غزہ کی تعمیر نو کے اقدامات پر بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب، حماس اور فلسطین اتھارٹی کے مشترکہ موقف میں کہا گیا ہے کہ “غزہ کے انتظامی معاملات اور مستقبل کی گورننس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ فلسطینیوں کا اندرونی معاملہ ہے۔” انہوں نے عالمی شراکت داری سے تعمیر نو کے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کے “جبری نقل مکانی کے منصوبوں” کی ناکامی پر زور دیا گیا ہے۔ یہ بیانات خطے میں جاری سیاسی اور عسکری کشیدگی کے تسلسل کی عکاسی کر رہے ہیں، جہاں جنگ بندی کے باوجود حتمی حل سے متعلق موقف میں کوئی نرمی نظر نہیں آ رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں