99

سونے کی ‘دلدل’ میں قسمت آزمائی! کورنگی کازوے پر سونے کے ذرات کی افواہ پر ہزاروں کا ہجوم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی کازوے کے علاقے میں سونے کے ذرات کی افواہوں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اپنی قسمت آزماتے ہوئے وہاں پہنچ گئی ہے۔ بارشوں کے بعد ندی سے متصل زمین سے چمکدار ذرات نکلنے کی اطلاعات نے لوگوں میں سونے کی تلاش کا جوش بھر دیا ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ گذشتہ چند گھنٹوں سے خواتین، بچوں اور مردوں کی کثیر تعداد کھدائی کے آلات لے کر کازوے کے کناروں پر جمع ہو گئی ہے۔ لوگ گڑھے کھود کر مٹی چھان رہے ہیں اور چمکدار ذرات اکٹھے کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں افراد بڑے پیمانے پر کھدائی میں مصروف ہیں۔ تاہم، ماہرینِ ارضیات کے مطابق یہ ذرات سونے کے بجائے عام دھاتوں کے ہو سکتے ہیں۔

محکمہ معدنیات کے حکام نے صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بغیر کیمیائی تجزیے کے ان ذرات کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہے۔

یہ منظر کراچی کے اس علاقے میں کئی برس بعد دیکھنے میں آیا ہے جہاں پہلے بھی ایسی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں