113

ترک ڈرامے “عثمان” نے بدل دی اسکاٹش خاتون کی زندگی، اسلام قبول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ترک تاریخ پر بننے والے ڈرامے “عثمان” نے اسکاٹ لینڈ کی ایک خاتون کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لائی ہے، جس نے اس ڈرامے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔

جولیتا لورینا مارٹینیز نامی اسکاٹش خاتون نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “کوویڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے دوران میں نے ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں، جس نے مجھے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر مجبور کیا۔”

انہوں نے مزید کہا، “ڈرامے کی کہانی، ترک تاریخ اور اسلامی معلومات نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے قرآن پاک پڑھنا شروع کیا اور دو سال کے مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔”

ترک پروڈکشن کمپنی کے مطابق جولیتا نے ڈرامہ دیکھنے کے بعد ترکی کی تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی تھی، جو بالآخر ان کے اسلام لانے کا سبب بنی۔

یہ واقعہ ثقافتی میڈیا کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں پر مثثیر اثرات کا ایک اور روشن ثبوت پیش کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں