‏افغان بگرام ایئربیس امریکہ کے حوالے نہیں کیا ، افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

کابل(ایچ آراین ڈبلیو )افغان حکومت کی جانب سے بگرام ا یئر بیس امریکیوں کے حوالے کرنے کی تردیدسامنے آگئی۔

ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ بگرام ائیر بیس امریکہ کے

‏حوالے کرنے کی افواہوں حقائق کے منافی ہیں

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔

ترجمان افغان حکومت ذبیع اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکہ کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ضرور ہیں

لیکن افغان قوم اب کسی دوسرے ملک کو اپنے اثاثہ جات اور سرزمین استعمال کرنے ‏کی اجازت نہیں دے سکتی ۔ بگرام ایئربیس امریکہ کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں