واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بغیر کسی خاص کارکردگی کے نوبل امن انعام سے نوازا گیا، جبکہ انہوں (ٹرمپ) خود آٹھ جنگیں ختم کروانے جیسا اہم کارنامہ انجام دیا۔
ٹرمپ کے دلائل:
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “اوباما امریکا کے اچھے صدر نہیں رہے”
انہوں نے زور دیا کہ وہ “انعامات کے حصول کے لیے نہیں بلکہ اپنے مقاصد کے لیے کام کر رہے ہیں”
انہوں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ اوباما کو صدارت سنبھالنے کے محض 8 ماہ بعد ہی نوبل انعام مل گیا
پس منظر:
سابق صدر باراک اوباما کو 2009 میں ان کے صدر منتخب ہونے کے صرف 8 ماہ بعد ہی نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا، جس پر بین الاقوامی حلقوں میں تب سے تنقید ہوتی رہی ہے۔ ٹرمپ کا یہ بیان اسی تنقید کا تسلسل ہے-


