105

آئی ایس پی آر کا بڑا انکشاف: “دہشتگردی کو مقامی و سیاسی پشت پناہی حاصل ہے

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس میں سنگین انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے موجود گٹھ جوڑ کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔

اہم انکشافات:

دہشتگردی کے معاملے پر سیاست کی گئی اور قوم کو الجھایا گیا

دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا

خیبرپختونخوا کے عوام بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں

2024 کے کارروائیوں کے اعدادوشمار:

14,535 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (روزانہ اوسطاً 40 آپریشن)

700 سے زائد دہشتگرد ہلاک

577 افراد شہید (پاک فوج کے 272، پولیس کے 140، 165 شہری)

عزم کا اظہار:
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں نے اپنے خون سے دھرتی کو سینچا ہے اور افواج پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنے عزم میں مضبوط ہے۔ یہ پریس کانفرنس خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں