کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈاکٹر عشرت العباد خان سابق گورنر سندھ و نشان امتیاز کی ایم پی پی میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن)، جئے سندھ محاذ، پی کیو اے، ہزارہ صوبہ تحریک، پاکستان عوامی حقوق تحریک کے رہنماؤں کی شمولیت ڈاکٹر عشرت العباد خان پر اعتماد کا اظہار۔ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر آج میری پہچان پاکستان میں شامل ہوگئے ہیں۔شامل ہونے والوں میں ندیم شہزاد ہاشمی (سابق سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم)،اخلاق ہاشمی (چیئرمین نواز شریف حمایت کمیٹی)و مرکزی ڈپتی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن لیبر فورم)، بشیر چانڈیو (سابق صدر کراچی جئے سندھ محاذ)، الیاس ایڈووکیٹ (چیئرمین پی کیو اے)، صادق تنولی (نائب صدر ہزارہ صوبہ تحریک، سدھیر احمد سرکی (چیئرمین پاکستان عوامی حقوق تحریک) شامل ہیں۔ ساتھیوں سمیت شرکت کا اعلان کیا۔ ایم پی پی میں یہ شمولیت قومی سیاست میں بہترین انٹری کے طور پر لی جا رہی ہے۔ شامل ہونے والوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی تحریک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے۔ جہاں تمام پاکستانی بلا امتیاز مل کر ملک کی ترقی اور اتحاد کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ شامل رہنماؤں نے میڈیا سے کراچی پریس کلب میں گفتگو میں کہا کہ میری پہچان پاکستان ایک ایسا قومی بیانیہ ہے جو اس یقین پر کھڑا ہے کہ ہماری سب سے پہلی شناخت پاکستانی ہونا ہے۔ اس تحریک کا مقصد ملک میں اتحاد، وقار، تعلیم، انصاف، جدت، برابری پر مبنی مواقع کی فراہمی ہے۔ تاکہ نوجوان نسل کو ایک مضبوط اور خود مختار پاکستان کی تعمیر میں شریک کیا جا سکے۔ پریس کانفرنس میں شمولیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ ہم سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر ایک ایسے نظریئے کا ساتھ دیں جو ملک کو ایک مثبت سمت دے۔ جہاں پر ہر پاکستانی کی آواز سنی جائے اور ہر شہری کو ترقی کرکے مساوی مواقع ملیں۔ڈاکٹر عشرت العباد خان کا شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم، میرا بیانیہ ملک میں استحکام اور بحیثیت پاکستانی ملک کو مضبوط ریاست اور ترقی کا ہے۔ ملکر ملک کی خدمت کریں گے۔واضع رہے کہ ایم پی پی میں یہ بڑی شمولیت ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔


