88

سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،کلعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ڈومیل کی حدود میں کمپنی روڈ پر سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان عرف عثمان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راشدین عرف ملنگ یار 30 اپریل 2025 کو سی ٹی ڈی ٹیم پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس میں 4 اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ خالد عثمان 2023 میں پولیس اور سی ٹی ڈی پر متعدد حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

موقع سے دو کلاشنکوف، چھ میگزین، 23 راؤنڈز، دو ہینڈ گرینیڈ، دو موبائل فون اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے کچھ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں