99

آئی ایس پی آر کے ڈی جی کا بڑا انکشاف،دہشتگردی کو مقامی وسیاسی پشت پناہی

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)پشاور میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے حوالے سے اہم انکشافات اور تنقیدی نکات پیش کیے۔

اہم انکشافات:

دہشتگردی کو مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔

2021 کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد گزشتہ 10 سال میں سب سے زیادہ ہے۔

بھارت، افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے اڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

کارروائیوں کے اعداد و شمار:

2024 میں کے پی میں 14,500+ آپریشنز، 769 دہشتگرد ہلاک، 577 اہلکار شہید

2025 میں 10,115 آپریشنز، 917 دہشتگرد ہلاک

اہم نکات:

نیشنل ایکشن پلان (NAP) پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔

پچھلی حکومت نے NAP کے کچھ اہم نکات حذف کیے۔

دہشتگردوں سے مذاکرات کی آوازیں سامنے آ رہی ہیں۔

گمراہ کن بیانیے سے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں کمزور ہوئی ہیں۔

تجویز:

پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔

عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور عوام کے ساتھ مل کر دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم دہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں