کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ماڈل پولیس اسٹیشنز کی حوصلہ افزائی و پزیرائی کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے صوبے کے تمام پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش کا فیصلہ۔
• زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز تمام پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش سے حوالے سے ایس ایس پیز سے جامع تجاویز، قابل عمل سفارشات اور مجموعی تخمینہ لاگت پر مشتمل تفصیلات طلب کرکے برائے ملاحظہ پیش کریں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
• آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت سندھ سے تمام پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش کے لیے بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی جائے گی۔آئی جی سندھ
• آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سندھ بھر کے پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش کے منصوبے سے متعلق اجلاس۔
• سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ ورکس ،ڈی آئی جیز، ہیڈ کوارٹرز،فائنانس، اے آئی جی اسٹیٹ منجمنٹ،ایس ایس پی حیدرآباد،اے آئی جیز، ایڈمن،آپریشنز سندھ نے بالمشافہ جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز اور متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
• اجلاس کو ڈی آئی جیز نے اضلاع کے ماڈل پولیس اسٹیشنز کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
• اضلاع میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش سے نہ صرف پولیسنگ کا مثبت پہلو اجاگر ہوا ہے بلکہ عوام کی جانب سے بھی غیرمعمولی حوصلہ افزائی و پزیرائی ملی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
• اس سسلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے صوبے کے تمام پولیس اسٹیشنز کو ماڈل پولیس اسٹیشنز کی طرز پر بحال اور فعال کرنے کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ
• آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سندھ حکومت سے تمام پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش کیلیئے خاطر خواہ بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی جائے گی ۔آئی جی سندھ
• اس سلسلے میں تمام ایس ایس پیز متعلقہ اضلاع کے پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش سے متعلق تخمینہ لاگت،سفارشات اور تجاویز متعلقہ ڈی آئی جیز کے توسط سے جلد از جلد ارسال کریں۔آئی جی سندھ
• فی زمانہ پولیسنگ کو آسان،جدید اور عوام کی امنگوں کے عین مطابق بنانا ہوگا۔آئی جی سندھ
• جرائم کے خلاف ہمارا مؤثر ترین ٹول عوام کے بھرپور تعاون اور سپورٹ کا مرہون منت ہے۔آئی جی سندھ
• سندھ پولیس کیساتھ حکومت سندھ کا مکمل تعاون اور مدد شامل حال ہے۔غلام نبی میمن


