لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری QPM, PSP کی جانب سے اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے پولیس افسران و جوانان کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں/عرضیوں پر سماعت کی۔
اردلی روم کے دوران پولیس افسران و جوانان کے مسائل سنے گئے اور انہیں فوری حل کرنے کے لیئے اسٹیبلشمنٹ برانچ/ سروس شیٹ کلرک عبدالغفور شیخ کو فوری احکامات جاری کردئیے گئے۔
موصول ہونے والی درخواستوں کے مطابق پولیس افسران و جوانان کے ذاتی و گھریلو مسائل، ٹرانسفر پوسٹنگ اور چھٹی جیسے مسائل تھے،
جنہیں بروقت حل کردیا گیا۔


