ماشکیل(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان اور ایران کے درمیان واقع کاٹاگر زیرو پوائنٹ بارڈر گیٹ کو چار ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جس سے سرحدی علاقے کے باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
افتتاحی تقریب:
بارڈر کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب میں آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز اور ایم پی اے میر زابد علی ریکی نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹا۔ اس موقع پر مقامی عوام اور عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
مقامی نمائندے کا اہم بیان:
ایم پی اے میر زابد علی ریکی نے کہا کہ “زیرو پوائنٹ راہداری کے کھلنے سے ماشکیل اور ضلع واشک کے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ یہ ان کے لیے عید سے کم نہیں ہے۔ بندش کے دوران مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا تھا، اب ایران کے ساتھ آمدورفت میں آسانی ہوگی۔”
سرحدی رابطوں کی بحالی:
میجر جنرل بلال سرفراز نے یقین دہانی کرائی کہ “رواں ماہ گزر بارڈر کو بھی کھول دیا جائے گا، جس سے سرحدی تجارت اور عوامی رابطے مزید بہتر ہوں گے۔”
پس منظر:
ماشکیل کے عوام طویل عرصے سے بارڈر کی بندش کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ حکومت بلوچستان اور ایف سی حکام نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے راہداری کو دوبارہ کھولنے کا تاریخی فیصلہ کیا۔
یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بحال کرے گا بلکہ سرحدی علاقوں کے باشندوں کے معاشی حالات میں بھی بہتری لائے گا۔


