کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر کر اچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت کورنگی میں پچھلے 11دن سے لگی آگ سے متعلق ایک اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں کاٹی کے صدر جنید نقی، ACK I سید غلام مہدی شاہ، ACHQ رابعہ سید، DCکو رنگی مسعود بھٹوکے علاوہ ریسکیو 1122،کے ایم سی،کورنگی کریک کنٹونمنٹPRL کے افسران نے شرکت کی اور کمشنر کراچی کو اب تک کی صور تحال پر بریفنگ دی اور کہا کہ انشا اللہ آئندہ،3تا4دنوں میں اس آگ پر قا بو پا لیا جائے گا کمشنر کراچی نے اس موقع پر اب تک کئے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہاکہ انشا اللہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا انھوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تفریح کی نیت سے آنے والے افراد کو فلمبندی سے روکیں اور کوشش کریں کہ لوگ آگ کے مقام تک نہ پہنچیں انھوں نے اس موقع پر اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ انشا اللہ مقامی انتظامیہ کے تعاون کے اس پر قابو پا لیا جائے گا۔


