85

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، 2 افسران سمیت 11 بہادر سپوت شہید

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)7 اور 8 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انتہائی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا، جس کا مقصد بھارتی پراکسی نیٹ ورک “فتنہ الخوارج” سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کو نشانہ بنانا تھا۔

شدید جھڑپ کے دوران، سیکیورٹی فورسز کی درست اور بھرپور فائرنگ کے نتیجے میں 19 بھارتی سرپرست دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

تاہم، وطن کے دفاع میں بہادری سے قیادت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (عمر 39 سال، رہائشی ضلع راولپنڈی) اور میجر طیّب راحت (عمر 33 سال، رہائشی ضلع راولپنڈی) نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ نو دیگر جوان بھی مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کر گئے۔

شہداء کے نام درج ذیل ہیں:

* نائب صوبیدار اعظم گل (عمر 38 سال، ضلع خیبر)

* نائیک عادل حسین (عمر 35 سال، ضلع کرم)

* نائیک گل امیر (عمر 34 سال، ضلع ٹانک)

* لانس نائیک شیر خان (عمر 31 سال، ضلع مردان)

* لانس نائیک طلش فراز (عمر 32 سال، ضلع مانسہرہ)

* لانس نائیک ارشاد حسین (عمر 32 سال، ضلع کرم)

* سپاہی طفیل خان (عمر 28 سال، ضلع ملاکنڈ)

* سپاہی عاقب علی (عمر 23 سال، ضلع صوابی)

* سپاہی محمد زاہد (عمر 24 سال، ضلع ٹانک)

علاقے میں موجود کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ ملک بھر میں امن و استحکام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں