غزہ کا مستقبل فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہنا چاہیے، قطر

قطر(ایچ آراین ڈبلیو)ایک بار پھر کہا ہے کہ غزہ کا مستقبل فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہنا چاہیے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ حماس کے مستقبل کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن غزہ اور عوام کا مستقبل فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہی رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ “[غزہ] کی تعمیرنو کے لیے بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہوگی لیکن فلسطینی معاملات فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہنے چاہئیں جن کے پاس اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی آزادی اور خودمختاری ہو۔”

ترجمان ماجد الانصاری نے دوحا میں صحافیوں سے کہا کہ صدر ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق اسرائیل کو پہلے ہی غزہ میں آپریشن بند کر دینا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی کے حوالے سے آنے والے دنوں میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، یہ سوال سب سے پہلے اسرائیلی قابض حکومت کو دیا جانا چاہیے۔ اگر وہاں کے وزیر اعظم کی طرف سے ٹرمپ کے منصوبے کی پاسداری کے حوالے سے بیانات درست ہوتے تو یہ واقعی جنگ بندی کر دینا چاہیے تھا۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں