104

البانیہ: عدالت میں دوران سماعت فائرنگ سے جج ہلاک

البانیہ(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت میں دورانِ سماعت فائرنگ سے جج ہلاک ہوگیا، جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔اپیل کورٹ میں جج ایسٹریٹ کالاجا کو کمرہ عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کے دوران ایک شخص (مدعا علیہ) نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

30 سالہ مشتبہ شخص موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔البانیہ کے وزیرِ اعظم ایڈی رام کی جانب سے عدالت میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں ایک معمر شخص نے دورانِ سماعت بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی کو جوتا دے مارا، سیکیورٹی نے جوتا مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی نے دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک ایک بزرگ شخص نے نعرے بازی شروع کر دی اور اِس کے بعد اِن پر جوتے سے حملہ کردیا۔

چیف جسٹس گوائی نے واقعے کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ’مجھ پر ایسے حملوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا،‘ اس کے بعد اُنہوں نے معمول کے مطابق عدالتی کارروائی کوجاری رکھا۔

جوتا پھینکنے والے شخص کے پاس سے وکلا اور اِن کے معاونین کو جاری کیے جانے والا کارڈ برآمد ہوا ہے، فی الحال اس شخص کے ارادے سے متعلق واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

واقعہ ایسے وقت میں رونما ہوا جب چیف جسٹس بی آر گوائی حال ہی میں اپنے ایک تبصرے کے سبب سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں