کراچی میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کامیاب ہڑتال، کاروبار بند

کراچی میں آج مختلف کاروباری تنظیموں کی جانب سے احتجاجاً کاروبار بند رکھا گیا ہے۔ شہر قائد کے مختلف کاروباری حلقوں کی جانب سے آج کی جانے والی یہ ہڑتال غز ہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تھی۔

عالمی سطح پر دی گئی احتجاجی اپیل پر آج کراچی میں اولڈ سٹی ایریا، جوڑیا بازار، اور دیگر مرکزی کاروباری مراکز میں تمام مارکیٹس بند ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف تاجر تنظیموں نے مکمل تعاون کیا ہے۔

احتجاجی اقدام میں کراچی ٹمبر مرچنٹ ٹریڈرز، سٹی کراچی تاجر اتحاد، آل کراچی تاجر ایسوسی ایشن، کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ایسوسی ایشن اور طارق روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سمیت متعدد تنظیمیں شامل ہیں۔

تاجر رہنماؤں نے واضح کیا کہ یہ ہڑتال محض ایک کاروباری فیصلہ نہیں، بلکہ ایک انسانی فریضہ ہے۔ تاجررہنماؤں نے کہا ہے کہ آج شام پانچ بجے شہر کی اہم شاہراہ عبداللہ ہارون روڈ پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں