95

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی کشیدگی شدت اختیار کر گئی، پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ

اسلام آباد (ایچ اراین ڈبلیو) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی کشیدگی شدت اختیار کر گئی، جب پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے رہنماؤں کے بیانات پر احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے واک آؤٹ کردیا۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ “لوگوں کی تذلیل کر کے حکومتی اتحاد نہیں چل سکتے،
معافی مانگنے سے کسی کی عزتِ نفس میں کمی نہیں ہوتی۔”

انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی اپنی قیادت کے خلاف نامناسب بیانات پر ن لیگی قیادت سے باضابطہ معافی کا مطالبہ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں