نئی دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی سپریم کورٹ میں اُس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک معمر شخص نے دورانِ سماعت چیف جسٹس بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، چیف جسٹس بی آر گوائی نے دن کا پہلا مقدمہ سننا ہی شروع کیا تھا کہ اچانک ایک بزرگ شخص نے نعرے بازی شروع کر دی اور کچھ لمحوں بعد جوتا ان کی جانب اچھال دیا۔
واقعے کے باوجود چیف جسٹس گوائی نے غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا اور کہا،
“مجھ پر ایسے حملوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔”
انہوں نے اس کے بعد عدالتی کارروائی معمول کے مطابق جاری رکھی۔ سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


