93

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدتِ ملازمت میں توسیع

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)— انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ریاستی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ ادارے کے تسلسل اور قیادت کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ ملک اس وقت اہم سیکیورٹی اور علاقائی چیلنجز سے گزر رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 23 ستمبر 2024 کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اور وہ رواں ماہ ریٹائر ہونے والے تھے، تاہم حکومت نے انہیں تاحکمِ ثانی خدمات جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، توسیع کی مدت سے متعلق باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں