ممبئی (ایچ آراین ڈبلیو) بالی ووڈ کے 57 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور 35 سالہ میک اپ آرٹسٹ شورا خان والدین بن گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شورا خان کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی پہلی اولاد کو جنم دیا۔
اس موقع پر ارباز خان اپنی اہلیہ شورا کے ساتھ موجود تھے، ان کے اسپتال پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔
یہ خوش خبری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند ہفتے قبل ہی ارباز اور شورا کے اہلِ خانہ نے اُن کے لیے ایک سادہ مگر پُرمسرت بے بی شاور تقریب منعقد کی تھی۔


