حب (ایچ آراین ڈبلیو) بھوتانی خاندان نے حب کے نام پر اربوں ہڑپ کیے ۔ اب ایک ایک روپے اور ایک ایک انچ زمین کا حساب دینا ہوگا۔ صوبائی وزیر ذراعت میر علی حسن زہری کا بھوتانی برادران کے خلاف سخت حساب کتاب کا اعلان ۔
40 سالوں سے حب کو نوچنے والے بھوتانی برادران خود کو پاک کہتے ہیں اب سب کچھ عیاں کریں گے ۔ میر علی حسن زہری
حب ضلع ساکران کے موضع کچ کراڑو کہ سینکڑوں زمینوں کو جو بھوتانی برادران نے قبضہ کر کے اپنے اور فرنٹ مینوں کو بندربانٹ کی ہیں وہ سب واپس دلانے میں حب کے عوام کے ساتھ ہوں جلد سب کو ان کی زمینیں اداروں کی مدد سے واپس دلاؤں گا
میر علی حسن زہری نے کہا کہ حب کی زمینوں پر کچ کراڑو کے علاوہ بھی بھوتانی برادران نے قبضے کر رکھے ہیں ساکران کے موضع حسن پیر، ، کھیلہ، اور حب موضع پیرکس اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ زمین ہتھیائی گئی۔
موضع پیرکس میں 200 ایکڑ زمین اپنے آدمیوں کے نام کرائی گئی ۔ میں سب جانتا ہوں، اداروں کے ساتھ مل کر قانونی طریقے سے ایک ایک انچ زمین واگزار کراؤں گا۔ اب کوئی طاقت انہیں نہیں بچا سکتی۔
یہ یہاں کے عوام کی زمینیں ہیں یہ مقامی قبائل بندیچوں سمیت دیگر قبائلی زمینیں ہیں انشاءاللہ عوام کے ساتھ مل کر اداروں کی مدد سے سب کو ان کا حق دلاؤں گا۔ میر علی حسن زہری
میر علی حسن زہری نے سابق ڈپٹی کمشنرز نور محمد سموں، فواد سومرو اور افتخار بگٹی کے ادوار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہی ادوار میں زمینوں کی بندر بانٹ ہوئی اور لوگوں کی ملکیتی زمینیں زبردستی چھینی گئیں۔
صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ اسلم بھوتانی کو ایک ارب نہیں بلکہ اربوں روپے ملے تھے۔*میر علی حسن زہری نے کہا کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں جو ایک ارب روپے کہا تھا وہ اربوں روپے ہیں نہ کہ صرف ایک انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں بھوتانی خود اسمبلی فلور پر تسلیم کر چکے ہیں کہ انہیں اربوں روپے ملے
میر علی حسن زہری نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق یہ رقم 100 ارب روپے تھی۔
میر علی حسن زہری نے کہا حب کے عوام کے نام پر اربوں روپے لیے گئے، لیکن عوام کے حصے میں صرف محرومیاں آئیں۔ یہ پیسہ کہاں گیا؟ سب کو حساب دینا ہوگا۔
یہ بندر بانٹ اب چھپ نہیں سکتی۔ جنہوں نے عوام کا حق کھایا، ان سب کا احتساب ہوگا۔ کوئی رعایت نہیں، کوئی سمجھوتہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب حساب کا دور شروع ہو چکا ہے
حب کے عوام کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں، وہ اب نہیں دہرائی جائیں گی۔ بھوتانی خاندان سمیت سب کو ان کے کیے کا جواب دینا ہوگا۔ میں وعدہ کرتا ہوں، عوام کی زمین عوام کو واپس ملے گی۔
میر علی حسن زہری نے اعلان کیا کہ وہ جلد تمام شواہد اور ثبوت عوام کے سامنے لائیں گے اور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی و عملی کارروائی شروع کریں گے۔
یہ میرا ذاتی نہیں، حب کے عوام کا مقدمہ ہے میں حب کے عوام کے حق کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔ اب چھپنے کی کوئی جگہ نہیں۔ میر علی حسن زہری


