99

کھنڈر نما خالی پلاٹ سے مارٹر گولے اور موٹر فولڈر برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کاروائی, کھنڈر نما خالی پلاٹ سے مارٹر گولے اور موٹر فولڈر برآمد.مشترکہ ٹارگٹڈ کاروائی تھانہ نیپئر کی حدود جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ میں کی گئی-

پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ اس خالی پلاٹ میں دھماکہ خیز مواد دفن ہے- جس پر حساس ادارے اور نیپئر پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے کھدائی کی- کھدائی کے دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد ہوئے- برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر دفن کیا تھا-

جس کی اطلاع فورا بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی-مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں