108

پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک، بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پوری پارٹی کو پنجاب میں متحرک کر دیا ہے۔ پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کے مطابق پورے صوبے میں پیپلز پارٹی کے کارکنان میدان عمل میں نظر آ رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس دوران عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے، جس کی وجہ یہ بتائی کہ “ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، مگر ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔”

انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “بی آئی ایس پی منصوبے پر اعتراضات کے باوجود، وزیراعظم نے رمضان پیکیج بھی اسی ڈیٹا بیس کے تحت تقسیم کیا ہے۔”

یہ اقدامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے اور پیپلز پارٹی نے اس بحران کے دوران اپنی موجودگی کو مؤثر طریقے سے منظم کیا ہے۔سندھ مین سیلاب آیا تو حکومت سندھ نے 21 لاکھ گھر بنانے کی بات کی-وزیر اعظم صاحب نے عالمی برادری سے اپیل کی، کہا گیا کہ کس طرح ایک۔خوددار شخص امداد کی اپیل۔کر سکتا ہے-

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ عالمی اداروں سے بات کی جائے-ماحولیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ممالک سے امداد کے لئے رابطہ کیا جائے-ہم نے اپنی تجربے کی بنیاد پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد کی تقسیم کی بات کی تو اس پر بھی اعتراض ہوا-ایسا لگتا ہے کہ پنجاب حکومت کی تنقید سمجھ سے باہر ہے ، ہمیں ٹارگٹ بنا کر وفاقی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے-

یہ آپسی اختلاف کاحساب برابرکرنے کی کوشش ہے-یہ حسد کیوں ہے ہم نہیں جانتے، لیکن ہم اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے-وزیر اعظم پاکستان نے عالمی سیاست کے میدان میں بہت سے کامیابی حاصل کیں ہیں-وزیر اعظم جب جب پنچاب جاتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب ان کا استقبال کرنے ایئر پورٹ نہیں جاتیں-ایک۔شخص نے سندھ اور سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے-اس شخص کو سینیٹ کی کمیٹی نے طلب کیا اور اس شخص نے معافی مانگی-کارروائی چل رہی تھی کہ پنجاب حکومت کے وزراء اور دیگر اکائونٹس سے اس شخص۔کے حمایت مہم چلائی گئی-

پنجاب پر کس نے بات کی، ہم تو وہاں کے لوگوں کے لئے مدد مانگ رہے ہیں-ہم تو پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے ہیں-ہم مشکل حالات پر سیاست کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں، ہم اپنے پنجابی بھائی بہنوں کے لئے پریشان ہیں-آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی برادری کو سیلاب کے لئے امداد کام میں شامل کیا جائے-ندیم افضل چن، قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ مریم نواز ہماری بہن ہیں-کہا گیا کہ پیر صاحب نے میری تعریف کی، یہ نہیں سنائی دیا کہ خواجہ آصف آپ کے لئے کیا کہہ رہے ہیں-

یہ آپسی اختلاف کا حساب برابر کرنے کی کوشش ہے-یہ حسد کیوں ہے ہم نہیں جانتے، لیکن ہم اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے-وزیر اعظم پاکستان نے عالمی سیاست کے میدان میں بہت سے کامیابی حاصل کیں ہیں-وزیر اعظم جب جب پنچاب جاتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب ان کا استقبال کرنے ایئر پورٹ نہیں جاتیں-ایک۔شخص نے سندھ اور سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے-اس شخص کو سینیٹ کی کمیٹی نے طلب کیا اور اس شخص نے معافی مانگی-کارروائی چل رہی تھی کہ پنجاب حکومت کے وزراء اور دیگر اکائونٹس سے اس شخص۔کے حمایت مہم چلائی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں