بیجنگ (ایچ آراین ڈبلیو) چین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (CASC) نے ایک زبردست اور جدید ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کا نام ہے “ٹریک 1000″۔ یہ ایک نیا لیکویڈ ہائیڈروجن فیول سیل سسٹم ہے جو بھاری ٹرکوں کو ایک ہی ٹینک میں 1000 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے — وہ بھی بغیر کسی اسٹاپ کے۔ اس نظام میں 100 کلوگرام کا لیکویڈ ہائیڈروجن ٹینک استعمال کیا گیا ہے جس کے ساتھ اعلیٰ معیار کے فیول سیلز جوڑے گئے ہیں، اور اس کے نتیجے میں گاڑی سے خارج ہونے والی چیز صرف پانی کی بھاپ ہوتی ہے، یعنی ماحولیاتی آلودگی تقریباً صفر۔
یہ ٹیکنالوجی خاص طور پر لمبی دوری کی مال برداری اور بھاری گاڑیوں کے لیے بہترین ہے، کیونکہ آج کل الیکٹرک ٹرک اکثر چارجنگ میں وقت لگنے، کم رینج اور بھاری بیٹریز کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکویڈ ہائیڈروجن نہ صرف ہلکا ہے بلکہ تیزی سے بھر بھی جاتا ہے اور اس میں توانائی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے زیادہ سفر، کم وقت، اور ماحول کے لیے سکون۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ایک ایسی کمپنی نے بنائی ہے جو عام طور پر خلا میں جانے والے مشن پر کام کرتی ہے، اور اب وہ خلا کی طاقت کو زمین پر لا کر ٹرکوں کو ماحول دوست راکشس میں بدل رہے ہیں۔
کیا آپکو لگتا ہے کے یہ ٹرک ٹرانسپورٹ کی دنیاکو پوری طرح بدل سکتا ہے؟


