99

انڈونیشیا میں سانحہ: اسکول عمارت گرنے سے 36 طلباء جاں بحق، سرچ آپریشن جاری

جکارتہ(ایچ آراین ڈبلیو) انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے کے المناک سانحے میں اب تک 36 طلباء کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 29 ستمبر کو پیش آیا تھا، جس کے بعد سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ انڈونیشین حکام نے بتایا کہ ملبے کو ہٹانے اور ممکنہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے بھاری کرینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ سانحہ ملک کے تعلیمی اداروں میں عمارتی سلامتی کے حوالے سے سوالات کھڑے کر گیا ہے۔ مقامی حکام واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں میں سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں