غزہ(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے مطالبے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسرائیل نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 66 مزید فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ 265 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات غزہ شہر اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے اور توپ خانے سے گولہ باری جاری رکھی۔ اس تازہنے دو سالہ جنگ میں فلسطینی شہداء کی کل تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرا دی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اسرائیلی محاصرے کے باعث پیدا ہونے والے قحط کے باعث مزید 2 بچوں کی اموات نے انسانی المیے کو اور گہرا کر دیا ہے۔ بھوک اور غذائی قلت سے ہلاکتوں کی کل تعداد 459 ہو گئی ہے، جن میں 154 معصوم بچے شامل ہیں۔
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر نے حال ہی میں غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی، مگر اسرائیلی کارروائیوں میں کوئی قابل ذکر کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔


