110

ٹرمپ کا انتباہ امن معاہدے میں تاخیر کے ‘سنگین نتائج’ ہوں گے

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی تعریف کرتے ہوئے حماس کو سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر اس نے امن معاہدے میں تاخیر کی تو اس کے “سنگین نتائج” برآمد ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل نے تو بمباری میں عارضی وقفہ کرکے امن کے عمل کو موقع دیا ہے، مگر اب حماس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تیزی سے کام کرے۔

ان کا بیان وائٹ ہاؤس نے بھی ری ٹوئٹ کیا، جس میں زور دیا گیا کہ “تمام شرائط ختم ہو سکتی ہیں” اگر حماس نے فوری عمل درآمد نہ کیا۔

صدر نے مزید کہا، “میں اس عمل میں مزید تاخیر کو برداشت نہیں کروں گا۔ کوئی بھی ایسا نتیجہ قبول نہیں ہوگا جس میں غزہ دوبارہ خطرہ بن جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں