106

پاک فوش کا بھارت کو جنگ بھرا جواب،ہر گھڑکی تک لڑنے کی صلاحیت موجود ہے

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فوج نے بھارت کی جانب سے من گھڑت بیانات اور جارحانہ رویے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کے بادل پھر سے منڈلا رہے ہیں۔ فوج کے ترجمان کے مطابق، بھارتی بیانات بے بنیاد بہانوں پر مبنی ہیں جو علاقائی جارحیت کو ہوا دے رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ چھڑی تو پاکستان بھرپور، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دے گا۔ پاکستانی افواج ہر محاذ پر لڑنے اور دشمن کے ہر کونے میں وار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو مٹانے کی دھمکیوں کا جواب “باہمی تباہی” کے برابر ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات ایک نئی بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں