راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) افواج پاکستان نے بھارتی سیکیورٹی اسٹیلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نیا ڈرامہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کا ردعمل تباہ ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، متنہ کرتے ہیں اگر کوئی ایڈونچر کیا گیا تو بھرپور جواب دیں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ہرزہ سرائی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، بھارت کئی دہائیوں سے مظلومیت کا کارڈ کھیل رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل دنیا میں پاکستان کا منفی تشخص پیش کررہا ہے، بھارت جنوبی ایشیا میں خود تشدد اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔


