93

حماس نے ٹرمپ کی منصوبہ بندی کے کچھ نکات قبول کرلیے،میں ترمیم کا مطالبہ کیا

حماس (ایچ آراین ڈبلیو)غزہ کے عوام پر جاری جارحیت اور نسل کشی کی جنگ کو روکنے کی خاطر، قومی ذمہ داری کے تحت اور اپنی قوم کے اصولی مؤقف، حقوق اور اعلیٰ مفادات کے تحفظ کے پیش نظر، اسلامی مزاحمتی تحریک “حماس” نے اپنی قیادت کے اداروں میں گہرے مشورے کیے، فلسطینی قوتوں اور دھڑوں کے ساتھ وسیع مشاورت کی، نیز برادر ثالث ممالک اور دوستوں کے ساتھ بات چیت کی، تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز سے متعلق ایک ذمہ دارانہ مؤقف تک پہنچا جا سکے۔

تفصیلی مطالعے اور غور و خوض کے بعد، تحریک نے اپنا فیصلہ کیا اور ثالث ممالک کو درج ذیل جواب پہنچایا:

> اسلامی مزاحمتی تحریک حماس عربی، اسلامی اور بین الاقوامی کوششوں، نیز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اُن کاوشوں کو سراہتی ہے جو غزہ کی جنگ کے خاتمے، قیدیوں کے تبادلے، فوری انسانی امداد کی فراہمی، غزہ کے قبضے کے خاتمے اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی مخالفت سے متعلق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں