105

فلسطینی قیادت کا امن اقدام کی توثیق، اسرائیل پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ترک(ایچ آراین ڈبلیو)حاماس کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے جوابی موقف کو فلسطینی حلقوں میں امن کے عمل میں سنجیدگی کی ایک اہک پیشرفت کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

فلسطینی ترجمان کے مطابق، “ہم حاماس کی جانب سے ٹرمپ منصوبے کے جوابی موقح کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو تحریک کی مسلسل جنگ بندی اور جامع مفاہمت کے لیے کھلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔”

بیان میں فوری طور پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر زور دیا گیا: “اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر اپنے وحشیانہ حملے فوری طور پر بند کرنے چاہئیں۔”

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ “نسل کشی کو روکنے کے لیے ہم بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہماری تمام تر صلاحیتیں غزہ کے محصور عوام تک فوری اور بلا روک ٹوک امداد پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہا ہے، جبکہ امن مذاکرات کے عمل میں ایک نئی امید کی کرن نظر آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں