92

وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات خوش اسلوبی سے طے پاگئے

اسلام آباد(ایچ آرای ڈبلیو)وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد کشمیر کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں اور معاملات کی نگرانی کے لیے لیگل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ عناصر صورتحال بگاڑنا چاہتے تھے مگر ان کے منصوبے ناکام ہوئے، اب کسی کو سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں۔ احسن اقبال نے اس معاہدے کو پاکستان، آزاد کشمیر اور جمہوریت کی جیت قرار دیا۔ ان کے مطابق حکومت اور عوام کے درمیان مکالمے اور باہمی احترام کے باعث بحران پر امن طور پر حل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں